نوشہرہ ؛ گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

11 Aug, 2024 | 11:01 PM

ویب ڈیسک : نوشہرہ کے خیرآباد افغان مہاجر کیمپ میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 2 روز قبل رونما ہوا، ملزمہ کے دیور نے الزام لگایا کہ گھریلو جھگڑے پر بھابھی نے میرے بھائی کو قتل کیا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

ملزمہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں