ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

11 Aug, 2024 | 10:57 PM

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں تھانہ ساندل بار کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں چک 34 ج ب کی رہائشی فیملی جا رہی تھی کہ د ن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پہلے شوہر سے نقدی اور موبائل فون چھینا، ڈکیتی کے بعد ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس نے تھانہ ساندل بار میں دو نامعلوم ملزموں کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کےتحت مقدمہ کر لیا۔ پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔  

مزیدخبریں