ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اپنے ہسٹری میوزیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھ دیا

Lahore College for Women University, Maryam Nawaz, Maryam Nawaz Museum of History, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی  نے اپنے  ہسٹری میوزیم کا نام اپنی سٹوڈنٹ مریم نواز کے نام پر رکھ دیا، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کالج فار ویمن کی سٹوڈنٹ رہی ہیں ، اب یہ کالج یونیورسٹی بن چکا ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی ممتاز اولڈ اسٹوڈنٹ ہیں۔ سیاست میں مریم نواز نے قابل قدر کامیابی سمیٹی اور وزیراعلیٰ بنیں، ان کی سیاست میں کامیابیوں کی پذیرائی کرتے ہوئے ہم نے یونیورسٹی کے ہسٹری میوزیم کو ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔

ڈاکٹر شگفتہ نے بتایا کہ انہوں نے مریم نواز کو اپنی مادرعلمی کے دورہ کی دعوت  بھی دی ہے، مریم نواز کی شخصیت طالبات کیلئے قابل تقلید ہے۔