مجاہد سکواڈ نے کارروائی، اسلحے کی سپلائی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

11 Aug, 2024 | 10:41 PM

اسرار خان : لاہور کے علاقے مناواں میں مجاہد سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی سپلائی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 

مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی نے اسلحہ کی سپلائی ناکام بنا دی ، ناکہ پر موجود جوانوں نے یکے بعد دیگرے 2 مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا ، گاڑیوں کی چیکنگ پر 3 رائفلیں اور پستول برآمد ہوا، جس کے بعد گاڑیوں میں موجود 4 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔ 

ملزمان میں صدام، صابر، عادل اور رمضان شامل ہیں، جنہیں مناواں پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ 

مزیدخبریں