ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کامیلہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

11 Aug, 2024 | 10:24 PM

سٹی42:امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر کے عہدہ کے لئے  امیدوار کاملہ ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ 

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےغزہ کے التابعین اسکول پر گزشتہ روز  اسرائیلی حملے سے متعلق  کاملہ ہیرس نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر کئی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 کاملہ ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے  دہشت گردوں کے پیچھے جانے کا حق ہے لیکن میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں سے گریز کرنا اہم ذمہ داری ہے۔   ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی ضرورت ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدہ اب ہو جانا چاہیے۔ 

 غزہ کے ایک سکول پر حالیہ اسرائیلی بمباری سے 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے  ہیں اس حملہ کے بعد واشنگٹن مین صحافیوں نے کامیلہ ہیرس سے سوالات کئے جن کے جواب مین انہوں نے  غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں