ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکیب الحسن پاکستان آئیں گے یا نہیں، بنگلہ دیش کرکت بورڈ کا اہم اعلان سامنے آ گیا

Bangladesh Cricket Team, Shakibul Hassan, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

داخلی سیاسی بحران مین پھنسے ہوئے بنگلہ دیش نے پاکستان ٹور پر بھیجنے  کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
 پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز پاکستان ٹؤر کے لئے  16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو  ہیں۔ سولہ رکنی ٹیم میں محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔

فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن بھی بنگلہ دیش کی پاکستان بھیجی جانے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔  شکیب الحسن اس وقت امریکہ مین ہیں وہ براہ راست امریکہ سے پاکستان پہنچیں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں  دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔  پہلا ٹیسٹ21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔

شکیب الحسن حال ہی میں ہنگاموں کے دوران تحلیل کی گئی پارلیمنٹ میں معزول ہونے والی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔

 حسینہ واجد حکومت کے خاتمےکے بعد عوامی لیگ کے بیشتر رہنما اپنی حفاظت کے لیے روپوش ہوگئے ہیں۔  گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھین کہ شکیب الحسن کا اب بنگلہ دیش مین کیا مستقبل ہو گا۔آج بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلان سے واضح ہو گیا کہ شکیب الحسن بدستور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ 

ڈھاکہ کے میڈیا میں آنے والی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ شکیب الحسن فی الحال ڈھاکا  نہیں جا رہے۔ انہوں نے بی سی بی کو کہا ہےکہ وہ ڈھاکا میں اسکواڈ کے ساتھ پاکستان کا سفر کرنے کے بجائے براہ راست کینیڈا سے پاکستان پہنچنا چاہتے ہیں۔