رومیل الیاس: ڈیوس روڈ پر پاکستان مسلم لیگ کلچرل ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب ہوئی جس میں پارٹی عہدیدار اور کارکن قومی پرچموں کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے مارشل آرٹس کے کھیل پیش کئے اور فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لاہور ندیم پہلوان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ صدر کلچرل ونگ پنجاب ڈاکٹر ادریس صدیقی،محمد یاسین،چوہدری عرفان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
فلمسٹار رخسار،گلوکارہ پونم ناز،بشریٰ ہاشمی،شازیہ سمیت دیگر خواتین کارکنوں نے جوش و خروش کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،فنکاروں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پرفامنس پیش کئے۔