روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، با لائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور 12اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث کو ہاٹ، کرک، نوشہرہ،مردان ، صوابی ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ہری پور، دیر، سوات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات اور کشمیر کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ شدید بارشوں کے باعث مردان، صوابی، نوشہرہ ،پشاور ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،اسلام آباد/راولپنڈی ، سرگودھااور فیصل آباد کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے اضلاح دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی ،کرم، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا،میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، لورالائی ،زیارت ، سبی،ڈیرہ بگٹی، خضدار،قلات، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ،سکھر، خیر پور، کشمور،جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔