اسوہ فاطمہ: پنجاب سٹرنتھ لفٹنگ انکلائنڈ بینچ پریس کمپیٹیشن میں پنجاب بھر سے 60 سے زیادہ لڑکیوں نے اچھا وزن اُٹھا کے سب کو حیران کر دیا۔
لاہور کے یوحنا آباد میں گرین لیف پیلس انکلائن بینچ پریس ویمن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلوں کا اہتمام پنجاب سٹرنتھ لفٹنگ ایسوسی یشن نے کیا۔ ان مقابلوں مین لاہور اور پنجاب کے دوسرے شہروں کی سٹرنتھ لفٹنگ کلبوں سے 60 سے زیادہ لڑکیاں شریک ہوئین جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں اچھے وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔
مقابلوں کے فائنل راؤنڈز کے اختتام پر تمام کیٹیگریز میں جیتنے والی خواتین میں میڈلز، انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
یوحنا آباد کے گرین لیف پیلس ہال مین ہونے والے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے سپورٹس بورڈ کتے صدر عقیل جاوید بٹ اور مریم عقیل شاہ کے ساتھ رانا نعیم، محمد عیسیٰ اور سٹرنتھ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ سپورٹس کی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
کمپیٹیشن کی شرکا نے بتایا کہ وہ ان مقابلوں مین شرکت کر کے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تمام سپورٹس میں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہئے، کیا پتہ کوئی نئی ارشد ندیم لڑکیوں میں سے نکل آئے۔
ان مقابلوں کا انعقاد جرمنی میں مقیم پاکستانی لقمان کے تعاون سے ممکن ہوا۔