اسرار خان : سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،جبکہ 2 فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ناکہ پر موٹر سائیکل سوار 3 مشتبہ افراد کو روکا، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت تیمور عرف تیموری کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری اور روپوش تھا۔ ہلاک ملزم سے ایک موٹر سائیکل، پستول، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ہلاک ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔