لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی

11 Aug, 2024 | 06:04 PM

احمد منصور : ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتےہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید (عمر 24 سال، ساکن ضلع اٹک) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی ۔ 

جنازے میں کور کمانڈر پشاور، شہید کے لواحقین اور عسکری و سول حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو ان کے آبائی شہر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔ 

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک 9 اگست 2024 کو خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آج ان کی شہادت سی ایم ایچ پشاور میں ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. انہوں نے کہا کہ لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک نے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے چار خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا. پاک فوج کے افسران و جوان پاکستان کی سرزمین کو فتنہ الخوارج سے پاک کر رہے ہیں.مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے. دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. ہمارے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں. 

صدر آصف علی زرداری کا لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وادی تیراہ میں فورسز پر حملے میں زخمی ہونے والے  لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کی شہادت پر اظہار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار  کیا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لیفٹینینٹ عزیر محمود ملک شہید کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک  کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔  شہیدلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عظیم  قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

مزیدخبریں