راؤ دلشاد: آج گیارہ اگست کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹیز ڈے کے حوالے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا ہے ۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پینل آف چئیرپرسن میں تمام ارکان مذہبی اقلیت سے چن کر پنجاب اسمبلی میں ایک اور روشن روایت قائم کر دی۔
سپیکر ملک احمد خان نے اجلاس کی صدارت کے لئے رکن اسمبلی سونیا عاشر، بابا فیلبوس کرسٹوفر، عمانوئیل اطہر اور اعجاز آگسٹین عالم پر مشتمل پینل آف چئیرپرسنز کا اعلان کیا تو اسمبلی کے ارکان نے تالیاں اور ڈیسک بجا کر اس اقدام کی خوب ستائش کی۔
پنجاب اسمبلی کے اس خصوصی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بہت بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے آغازپر 131 حکومتی ،48 اپوزیشن ارکان اسمبلی میں موجود تھے۔
اجلاس کے آغاز میں رحیم یار خان سےتعلق رکھنے والے چار پولیس شہداکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس کے بعد مرحوم رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی اور پارا چنار دہشتگردی کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔