ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں اقلیتوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کرفرض اداکیا ، شہباز شریف

پاکستان میں اقلیتوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کرفرض اداکیا ، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان میں اقلیتوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کرفرض اداکیا ، سیسل چودھری کی خدمات کو کون نہیں جانتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر لاہور مین خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن قائداعظم محمد علی جناح نے تاریخی خطاب کیا تھا۔   قائد نے کہا تھا پاکستان میں سب کو مساوی حقوق ملیں گے ۔ہمارے ملک میں اقلیتوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کرفرض اداکیا ۔دکھی انسانیت کیلئے اقلیتوں کی خدمات کو یاد رکھنا چاہیے ۔  

شہباز شریف نے کہا کہ یوم آزادی کی آمد آمد ہے اور اس کےساتھ ہم اقلیتوں کا دن بھی منا رہے ہیں۔ جنگ کا زمانہ ہو یا امن کا، اقلیتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کا ساتھ دیا، ملک کی تمام اقلیتوں کی ملک کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے والوں میں اقلیتی سپاہی بھی تھے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کون نہیں جانتا سیسل چودھری کی کیا خدمات تھیں۔ جسٹس بھگوان داس اور جسٹس اے آر  کارنیلیئس کی خدمات کو کون نہیں جانتا، لوگ آج بھی سر  گنگا رام ہسپتال سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنی اقلیتوں کو گلے سے لگانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

قومی مینارٹی ڈے کی مناسبت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی تقریب میں  اقلیتی برادری کے سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور  مسیحی، سکھ، ہندو کمیونٹیز  کی بہت سی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔ 
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین بھی تقریب میں موجود تھیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا بھی ذکر کیا۔ شہباز شریف نے کہا    اسرائیلی فوج نے فجر کے وقت غزہ پر حملہ کیا ۔ غزہ میں ظلم کی وجہ سے آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔