ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

”پلانٹ فار پاکستان، آزادی فلوٹ،نیا ملی نغمہ“؛ مریم نواز کا منفرد یوم آزادی ویژن

”پلانٹ فار پاکستان، آزادی فلوٹ،نیا ملی نغمہ“؛ مریم نواز کا منفرد یوم آزادی ویژن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد یوم آزادی ”پلانٹ فار پاکستان، آزادی فلوٹ،نیا ملی نغمہ“ منایا جائے گا ۔ 

وزیر اعلی مریم نوازشریف کے ویژن پر صوبہ بھر میں ”پلانٹ فار پاکستان“ کے تحت شجرکاری کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ 13 اگست کی رات مینار پاکستان پہنچے گا ، آزادی فلوٹ پر چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی، آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ اور گلگت بلتستان کی ایمبوریک مسجد کا ماڈل دکھایا گیا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع کے درمیان پلانٹیشن میراتھن مقابلے ہوں گے ، اس کے علاوہ مینار پاکستان پر ادبی مشاعرہ اور میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا۔ 6 سال بعد محکمہ اطلاعات وثقافت کے تحت نیا ملی نغمہ بھی لانچ کی جائے گا ۔ 

ڈویژن، ضلع او رتحصیل لیول ”پلانٹ اے ٹری فار پاکستان“ میں ارکان اسمبلی،سول سوسائٹی شریک ہوگی ، پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر بھی فری پلانٹیشن کی جائے گی ۔ نجی اشتراک سے ہسپتالوں، فاؤنٹین ہاؤس، اولڈ ایج ہوم، دارالشفقت سمیت دیگر اداروں میں بھی شجرکاری کی جائے گی۔ پی آئی ٹی بی کے پلانٹیشن ڈیش بورڈ پر پلانٹیشن کی ویڈیوز اور تصاویراپ لوڈ ہوں گی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سب سے زیادہ پلانٹیشن کرنے والے صوبے کو انعام سے نوازے گی ۔

تمام ڈویژنل، ضلعی او رتحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔  یوم آزادی کی مناسبت سے کرکٹ، ہاکی، فٹبال، والی بال اور کبڈی وغیرہ کے مقابلے ہوں گے، مقامی کھلاڑیوں کو بھی پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری کے لئے مدعو کیاجائے گا ۔ سرکاری عمارتو ں پر سفید اور گرین لائٹس سے چراغاں کیاجائے گا۔ صوبہ بھر میں نمایاں پرائیویٹ عمارتوں کو بھی سفید او رگرین لائٹس سے روشن کیا جائے گا ۔نمایاں روڈز اور چوک پر قومی پرچم آویزاں کئے جائیں گے۔ نمایاں شاہراہوں پر قومی ترانے بھی سنانےکا اہتمام کیا جائے گا ۔