شہباز شریف کا  ایکسپورٹس  60 بلین ڈالر تک پہنچانے کا پلان تیار

11 Aug, 2024 | 04:50 PM

سٹی42:  پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں 5 سالہ فول پروف پلان تیار کر لیا گیا۔ اس پلان پر عمل درآمد سے پانچ ال مین پاکستان کی ایکسپورٹس 60 بلین ڈالر تک  پہنچیں گی اور ہر سال روزگار کے دس لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ معیشت کی بہتری کا منصوبہ 14 اگست کو  پیش کئے جانے کے لئے تیار ہے۔

دگرگوں معیشت کی ترقی کے اس فول پروف منصوبہ کا اعلان  وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ مجوزہ معاشی ایجنڈا  اور روڈ میپ کا دورانیہ  5 سال ہے۔   مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن پلان کا نام دیا گیا ہے۔ سٹیفن ڈرکن پلان کے مطابق   2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس پلان مین بہت سی ضروری اصلاحات طے کی گئی ہیں۔ ان  اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات  60 ارب ڈالر تک لے جانے کا  روڈ میپ طے کیا گیا ہے۔

سٹیفن ڈرکن  پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ فروغ اور برآمدات میں طے شدہ رفتار سے یقینی اضافہ کرنے کو اول ترجیح قرار دیا گیا ہے۔  اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے ہر سال روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے، چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے، مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی استحکام ضروری قراردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں