روزینہ علی : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 2009 میں صدر آصف علی زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر کو اجاگر کرنے کیلئے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا ۔ 11 اگست 1947کی تقریر میں قائداعظم نے اقلیتوں کے حقوق اور مکمل آزادی کی بات کی تھی ، لہذا ان کا تحفظ اور حقوق ریاست پاکستان اور ہر حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا بھی اخلاقی فرض ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کا احترام کریں ۔ قائد اعظم کا پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین اقلیتوں کو برابر کا شہری تسلیم کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے ۔