ملک اشرف: سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا ۔ پارٹی کی قیادت نے راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو پنجاب کونسل پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا رکن بنا دیا ہے۔
پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدرراجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد عبدالرحمان ایڈووکیٹ کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو اس تقرر پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ، کارکنوں، سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون اور دیگر وکلاء نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ 40 سال سے پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں اور اس سےپہلے کئی اہم ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں ۔