ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ویزے برآمد ہونے پر اسلام آباد ائرپورٹ سے 6 مسافر گرفتار

 جعلی ویزے برآمد ہونے پر اسلام آباد ائرپورٹ سے 6 مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان اور موبائل فونز کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے یورپ کی جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے ۔ جس کے بعد 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں ، ملزمان کا تعلق گجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزادکشمیر سے ہے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکوعہ ویزوں کی بنیاد پر سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنی تھی۔  ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے۔ ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔