عابد چودھری : وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈرگ فری پنجاب ویژن ، منشیات کے قلع قمع کیلئے پولیس آپریشنز میں تیزی کردی گئی ہے ۔
صوبہ بھر میں سپروائزری افسران کی زیر نگرانی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 344 چھاپے مارے گئے، جن میں مکروھ دھندے میں ملوث 197 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 191 مقدمات درج کیے گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 315 کلو گرام چرس، 2294 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملوث 20459 ملزمان گرفتار، 19919 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 12699 کلو چرس، 233 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں تیزی کا حکم دیا گیا ۔