کلیم اختر : لاہوریوں کو ناقص مربہ اچار اور کیچپ کھلانے والوں پر کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اچار، مربہ اور کیچپ بنانے والی فیکٹری سے ایک ٹن سے زیادہ گھٹیا اچار، مربہ اور کیچپ قبضہ میں لے کر تلف کر دیئے۔
گھٹیا اچار، مربہ اور کیچپ بنانے والی فیکتری سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں کام کر رہی تھی۔ فوڈ اتھارٹی نے شکایات ملنے ربہ، کیچپ یونٹ پر چھاپہ مارا ۔
فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے چھاپے کے دوران 1000کلو سے زائد مربہ اور 120 کلو مارجرین تلف کیا اور 1لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد کیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا، گلے سڑے پھلوں،سبزیوں کو ہودیوں میں کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا ۔ ڈرموں اور ہودیوں میں موجود مربہ پر فنگس،کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی ۔