ڈولفن فورس کی کارروائی، 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

11 Aug, 2024 | 02:52 PM

وقاص احمد : ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی ایکٹو ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا ۔ 

ہربنس پورہ ڈولفن سکواڈ نے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا ، ملزمان کی فرارہونےکی کوشش، پیچھا کرتے ہوئے ڈولفن ٹیم نےعامرٹاؤن کےقریب راؤنڈاپ کرلیا۔ 

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، موٹر سائیکل، گولیاں و میگزین برآمد ہوا ۔ ملزمان نے 2 روز قبل بھی شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کر کے 20 ہزار نقدی و موبائل چھینا تھا، متاثرہ شہری نے دونوں ملزمان کی شناخت کر لی ۔ 

مزیدخبریں