وزیراعلیٰ پنجاب کی نہم کے رزلٹ میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی طالبہ کو مبارکباد

11 Aug, 2024 | 02:43 PM

راؤ دلشاد  : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے نہم کے رزلٹ میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی طالبہ فاطمہ سعید کو مبارکباد دی گئی۔ 

وزیراعلی پنجاب نے ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کی محنت کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہار کیا، مریم نواز نے فاطمہ سعید کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا، اور فاطمہ سعید کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے نہم کے امتحانات میں دیگرکامیاب طلبہ کو بھی مبارکباد دی، انہوں نے ہر طالب علم کے لئے دہم کلاس میں اچھے رزلٹ کے لئے زیادہ محنت کی تلقین کی۔ 

مریم نواز نے کہا کہ فاطمہ سعید جیسے طلبہ قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں ، بچوں کی کامیابی پر دلی خوشی ہوتی ہے ، ہر طالب علم میرے لئے بیٹے اور ہر طالبہ میرے لئے بیٹی کی مانند ہے، ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں ۔ 

واضح رہے کہ ملتان کی طالبہ فاطمہ سعید نویں کے امتحان میں 553نمبرحاصل کرکے پنجاب بھرمیں پہلے نمبر پر رہیں۔ 

مزیدخبریں