میاں چنوں پہنچنے پر گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کی خصوصی گفتگو

11 Aug, 2024 | 01:34 PM

ویب ڈیسک: گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کی میاں چنوں پہنچنے پر خصوصی گفتگو، 24 نیوزسے گفتگو کرتےہوئےانہوں نے کہاکہ وہ شاندار استقبال پر حکومت اور عوام کے مشکور ہیں انہوں نے عزم کا اظہار کیاکہ وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی ملک کا نام روشن کرتےرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے فاتح قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنےآبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میاں چنوں کا شکریہ ادا کروں گا خا ص کر وہ  پورے ملک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسی طرح مجھے عزت اور پیار ملتا رہے گا تو انشااللہ ایسے ہی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، میں نے محںت بھی اپنے ملک اور قوم کے لئے کی ہے،14 اگست آرہی ہے ہم میڈٖل کے ساتھ مل کرجشن آزادی منائیں گے۔

قومی ہیرو کے میاں چنوں پہنچنے پر پھول نچھاور کئے گئے، ہار پہنائے گئےاس کے ساتھ سکیورٹی کو بھی الرٹ رکھا گیا، فخر پاکستان ارشد ندیم کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔


 

مزیدخبریں