ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے 6 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی ملتان روڈ سے بازیاب

لاہور سے 6 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی ملتان روڈ سے بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈولفن اسکواڈ نے 6 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی کو ملتان روڈ سے بازیاب کروالیا۔

ڈولفن نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروایا۔ اغواء کار 3خواتین مغوی لڑکی کولاہور سے اغواء کرکے دوسرے شہر لے جارہی تھیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق اغواء کار تینوں خواتین لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جا رہی تھیں کہ ڈولفن نے راؤنڈ اپ کرلیا۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔

ڈولفن اسکواڈ نے مغوی کو بازیاب کرواکر لڑکی کے والد کو مطلع کردیا۔ اغوا کار خواتین شمیم،شاہدہ،پروین کو تھانہ ہنجروال کے حوالہ کردیا گیا۔ ڈولفن ٹیم کی حاضر دماغی و بر وقت ریسپانس سے مغوی طیبہ محفوظ رہی۔