ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قابل اعتراض کیا تھا؟ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کیساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی

قابل اعتراض کیا تھا؟ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کیساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی
کیپشن: Raveena Tandon
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض ملبوسات کے باعث مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم قابل اعتراض ملبوسات کے باعث چھوڑ دی تھی،اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ مجھے یش چوپڑا نے فلمڈر‘ میں کام کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ساتھی اداکاروں میں بہت ہی نرم مزاج ہیں، میں نے اُن کے ساتھ 4 فلمیں سائن کی تھیں لیکن ان پر منصوبہ بندی کے مطابق کام نہیں ہوسکا،میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم سائن کی جو مکمل نہیں ہوسکی، دراصل مجھے اس فلم کےلیے چنے گئے ملبوسات عجیب اور قابل اعتراض لگے، جس کے باعث میں نے وہ فلم چھوڑ دی تھی۔

انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ فلم کے دکھائے گئے ملبوسات ایسے تھے جنہیں زیب تن کرنا میرے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، اس لیے میں نے کہہ دیا ’سوری میں یہ نہیں کرسکتی۔‘

روینہ ٹنڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح فلم چھوڑنے پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’کیا تم پاگل ہوگئی ہو؟ تم اب کیوں ناں کہہ رہی ہو؟‘اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسے بتایا کہ میں یہ چیزیں نہیں پہن سکتی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا تھا کہ فلم ڈر میں کرن کا کردار جوہی چاولہ سے پہلے مجھے آفر ہوا تھا، جس سے وہ خود ہی پیچھے ہٹ گئی تھیں۔