فاران یامین: لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی جشن آزادی میراتھن ریس اور فیملی فن ریس اختتام پذیر ہوگئی۔
میراتھن ریس کے جائزے کے لیے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ بھی لبرٹی چوک پر موجود تھے۔
جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوتے ہوئے ریس کے شرکاحفیظ سنٹر، مین مارکیٹ،صدیق ٹریڈ سنٹر سےگزرتے ہوئے کینال روڈ، پنجاب کارڈیالوجی، شادمان انڈر پاس سےقرطبہ چوک پہنچے۔ میرا تھن ریس شمع چوک، اچھرہ سٹاپ، مسلم ٹاؤن سے لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔جشن آزادی مراتھن ریس میں محمدریاض نےپہلی پوزیشن حاصل کی، محمداخترنےدوسری اورعلی جبارنےتیسری پوزیشن حاصل کی۔پہلی اور دوسری پوزیشن پاکستان آرمی نےحاصل کی۔
دوسری جانب فیملی فن ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوکرحفیظ سنٹر، چوہدری ظہور الہٰی روڈ سےگزرتے ہوئے مین مارکیٹ، کے ایف سی سے ہوتے ہوئے صدیق ٹریڈ سنٹر پراختتام پذیرہوئی۔فیملی رفن ریس میں کشف صدیقی نےپہلی پوزیشن حاصل کی، ایمان نامی خاتون نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔
جشن آزادی میراتھن ریس ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کو 3 لاکھ انعام دیاگیا، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 2 لاکھ روپےانعام جبکہ تیسری پوزیشن والےایتھلیٹ کو1لاکھ روپےانعام میں دیئےگئے۔ فی میل 12کلومیٹرکی ریس میں پہلی پوزیشن والےکوڈیڑھ لاکھ روپےدیئےگئے جبکہ دوسری اورتیسری پوزیشن والےایتھلیٹ کو1،1لاکھ روپےدیئےگئے۔
واضح رہے کہ لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی میراتھن ریس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی ، موسلادھار بارش کی وجہ سے ایتھلیٹس بھیگ گئے اور بارش سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے کیمپوں میں پناہ لی۔
ریس صبح 7 بجے شروع ہونی تھی، جس کا ٹائم بڑھا کر آگے کر دیا گیا تھا۔جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والی اس میراتھن ریس کو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رس قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 کلومیٹر ریس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس شریک ہوئے جبکہ اس کے ساتھ 3 کلومیٹر فیملی فن ریس کا بھی آغاز کیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین ایتھلیٹس بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔