ویب ڈیسک: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےقافلےکا پھولنگر میں پراؤ، ارشد ندیم اور قافلے نے پھولنگر میں ناشتہ کیا، پھولنگرپراؤ کےبعدارشد ندیم کا قافلہ میاں چنوں کی طرف روانہ ہوگیا، شہریوں کی جانب سے ارشد ندیم کا جگہ جگہ استقبال کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پوری قوم کو یکجا کردیا جبکہ بیرون ملک میں پاکستان کا جھنڈا بھی بلند کیا، پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا گیا،ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔
ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا،ایئرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں موجود ارشد ندیم کے والد نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے، سعد رفیق، عظمیٰ بخاری اور دیگر نے بھی ارشد ندیم کو ہار پہنائے۔
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا، ارشد ندیم کےقافلے نےپھولنگر میں پراؤ ڈالا، ارشد ندیم اور قافلے نے پھولنگر میں ناشتہ کیا، پھولنگرپراؤ کےبعدارشد ندیم کا قافلہ میاں چنوں کی طرف روانہ ہوگیا کچھ گھنٹوں کی مسافت کے بعد وہ اپنے آبائی شہر میاں چنوں اور گاوں پہنچیں گے جہاں مداح اپنے ہیرو کی جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔