نہم جماعت میں فیل ہونے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

11 Aug, 2024 | 09:41 AM

شہزاد خان: اوکاڑہ میں  نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق بہن بھائی کے درمیان ریاضی کے مضمون میں فیل ہونے پر توں تکرار موت کا سبب بن گئی۔ ماں اپنے بچوں کے ساتھ سو رہی تھی کہ ملزم نے آتے ہی للکارا مارا کہ میرے ساتھ جھگڑا کرنے اور نہم کلاس میں فیل ہونے کا مزہ چکھاتا ہوں۔ والدہ کے منع کرنے کے باوجود ملزم نے دستی پسٹل سے  مقتولہ کو 6 گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادل حسین فائرنگ کے بعد اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی شدید حالت میں زخمی ساجدہ کو اسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ کی لعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مقتولہ کی والدہ ساجدہ بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔


 
 
 

مزیدخبریں