بادل برس پڑے، مون سون بارشیں کب تک ہوتی رہیں گی؟ اہم خبر آگئی

11 Aug, 2024 | 09:26 AM

فاطمہ خان: مون سون کا زور دار اسپیل،لاہورمیں بادل کھل کے برس پڑے ،ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی،محکمہ موسمیات کی آئندہ 48 گھنٹوں میں وقفے وقفےسے بارش کی پیشگوئی،پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے، ندی نالوں میں طغیانی،اور، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،شہر میں کالے بادل کھل کے برس پڑے،جل تھل ایک ہوگیا،موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا،بارشی پانی کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، لاہور کا درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نےبارش کا سلسلہ دو روز تک وقفے وقفے سےجاری رہنے کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات کی آئندہ 48 گھنٹوں میں وقفے وقفےسے بارش کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے، ندی نالوں میں طغیانی،اور، پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
شہر اقتدار میں بادلوں نے جل تھل ایک کردیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے،سندھ کے مشرقی علاقوں تھرپارکر،ڈیپلو ،اسلام کوٹ میں بادلوں نے رنگ جمایا۔ مٹھی ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے،بارکھان ، لسبیلہ،اور،ملحقہ مقامات پر بارش ہوئی۔قلات، خضدار، ژوب ، بارکھان، کوہلو، سبی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کی بات کریں توصوبے بھر میں مطلع ابرآلود ہے۔بالاکوٹ،مالاکنڈ،مردان،وزیرستان،پشاور،اور،ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش ہوئی۔صوبے کے بیشتر حصوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آزادکشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرچ چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

مزیدخبریں