ثمرہ فاطمہ: اس برسات میں ہونے والی ہر بارش کی طرح ہفتہ کے روز ہونے والی بارش کے بعد بھی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
عامر ٹاؤن ہربنس پورہ میں بارشی پانی جمع ہونے سے علاقہ کے مکینوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا رہا۔ بارش کے پانی میں شہریوں کی گاڑیاں بند ہوتی ر ہیں ۔ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔
نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے پر ہربنس پورہ کا علاقہ عامر ٹاؤن ایک بار پھر بارشی پانی میں ڈوب گیا۔ علاقہ کی مین روڈ کے ساتھ متعدد گلیوں میں جمع بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ بارشی پانی کے باعث لوگوں کی گاڑیاں بھی بند ہوتی رہیں ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے بارش کے بعد چار پانچ فٹ تک پانی جمع ہونا یہاں معمول کی بات ہے۔
شہریوں نے بتایا کہ بارشی پانی گھروں میں داخل ہو نے سے ان کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
عامر ٹاؤن ہربنس پورہ کے مکینوں نے انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ نکاسی آب کے لیے مناسب انتظام کرے ۔