بلوچستان، فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک  

11 Aug, 2023 | 11:45 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں دس،گیارہ اگست کو دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں