سعید احمد: وزارت ریلوے نے گریڈ 18،19 اور 20 کے متعدد افسران کے تبادلے کردیے ہیں۔ گریڈ 20 کے آفیسر حنیف گل کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے آفیسر عرفان الحق کو چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے آفیسر نثار احمد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر 820 ہائی کپیسٹی بوگی فریٹ ویگنز تعینات کیاگیاہے۔ گریڈ 20 کے آفیسر رضوان الحق ہاشمی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ری ہبلیٹیشن آف ٹریک سمہ سٹہ تعینات کیاگیاہے۔