ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی تحلیل کر دی

مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی تحلیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ کی صوبائی اسمبلی تحلیل کردی۔                       

گورنر سندھ نے وزیر اعلی کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 112 شق نمبر 1 کے تحت صوبائی اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردئیے۔  قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے تھے۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کی جانب سے دستخط کے بعد ایڈوائس گورنر کو بھیج دی گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کنے بلاتاخیر ایڈوائس پر دستخط کرنے کے بعد سندھ اسمبلی  کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کروا دیا۔

اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے لئے وزیراعلی سند مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا صدیقی باہمی مشاورت پہلے ہی شروع کر چکے ہیں۔