ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی پیشگوئی کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم  گرم اور مر طوب رہے گا،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات  کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا ۔ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ، سوات اور دیرمیں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ،  گجرات ، منڈی بہاؤالدین، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔تاہم ساحلی علاقوں میں  بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے ۔

 کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے۔گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔