ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کلینڈر کو حتمی شکل دے دی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کلینڈر کو حتمی شکل دے دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کلینڈر کو حتمی شکل دے دی ۔پی سی بی کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہوں گے، لاہوراور دیگرعلاقوں کی ٹیمیں میچزکھیلیں گی۔
 پی سی بی کے زیر اہتمام آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں آٹھ ریجنز اور آٹھ ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 10 ستمبر کو قائداعظم ٹرافی کیساتھ شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ ریجنل ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔15 دسمبر سے آٹھ ٹاپ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا پریزیڈنٹ ٹرافی ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔قائد اعظم ٹرافی اور پریزیڈنٹ ٹرافی ایونٹس سنگل لیگ کی بنیاد پرکھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹورنامنٹس میں پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ ایبٹ آباد،لاہوراورراولپنڈی قائداعظم ٹرافی کےمیچز کی میزبانی کریں گے۔ ایس ا ین جی پی ایل،ایس ایس جی سی،واپڈا،کےآرایل،پی ٹی وی،نیشنل بینک،سٹیٹ بینک کی ٹیمیں پریزیڈنٹ ٹرافی کھیلیں گی۔جبکہ آٹھویں ڈیپارٹمنٹ کااعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔