اداکارہ خوشبو خان اور ماہ نور  کے مداحوں کے لئے بری خبر

11 Aug, 2023 | 06:50 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل نے اداکارہ خوشبو خان اور ماہ نور کو بین کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس ڈی سی لاہور کو بھیجا گیا جو محکمہ داخلہ کو لکھے گا کہ ان اداکاراؤں کو کمرشل سٹیج ڈراموں میں پرفارمنس پر پابندی عائد  کر دیں،ماہ نور  الفلاح اور خوشبو خاں محفل تھیٹر کے ڈرامے میں غیر اخلاقی پرفارمنس میں ملوث پائیں گئیں۔دونوں تھیٹرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں