ویب ڈیسک: ایم کیو ایم کے سینئیررہنما کنور نوید جمیل کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کی حالت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کنور نوید جمیل انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
کنور نوید جمیل برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ تک نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد کچھ عرصہ پہلے گھر منتقل ہوئے تھے۔