ویب ڈیسک: عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ڈائری کے حوالے سے چہ مگوئیوں کے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس جو چیزیں پولیس زمان پارک سے لےکر گئی ہے ان میں کوئی ڈائری شامل نہیں ہے۔
مغربی پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے صدر فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم کی جانب سے ڈائری سےمتعلق رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہے، وہ سیاست میں متحرک نہیں ہے۔ ان کی مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پراپیگنڈہ سے اجتناب کرے۔