محسن نقوی ڈکیتی کی واردات کے دوران جاں بحق ہونے والے شہری کے گھر پہنچ گئے

11 Aug, 2023 | 06:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ڈکیتی کی واردات کے دوران جاں بحق ہونے والے شہری کے گھر گلزار قائد پہنچ گئے۔
 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے ملے، فاتحہ خوانی کی۔

تین روز قبل ہسپتال میں فائرنگ اور ڈکیتی کے دورن فائرنگ سے احمد حسن نامی شہری جاں بحق ہوا تھا ،پولیس نے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں ٹریس کیا ،گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو جاں بحق ہوئے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈکیتی کے دوران شہری نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، اس جوان شہری کو ٹریبیوٹ پیش کرنے آیا ہوں،شہری کو سول ایوارڈ کے دینے کے لئے بات کریں گے،پولیس نے جو کام کیا اس پر پولیس  کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے۔

مزیدخبریں