ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسر ندرت سہیل جنرل ہاسپٹل کی نئی ایم ایس بن گئیں،اصلاحات شروع کر دیں

Professor Nudrat Suhail, City42, General Hospital Lahore
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کا چارج سنبھال لیا۔    
ڈاکٹر ندرت سہیل نے عہدہ کا چارج لینے کے بعد جنرل ہسپتال کی حالت بہتر کرنے اور  حکومت و عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے انتظامی امور کے حوالے سے بھی فوری اجلاس منعقد کیا اور تمام شعبہ جات میں بہتری لانے کے لئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں احکامات جاری کیے۔

پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال کا چارج سنبھالتے ہی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے بھی کئے، جن پر فوری عمل درامد کیا جائے گا۔



  ایم ایس نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے پر عزم ہیں جس کے لئے وہ اپنے تجربے کی روشنی میں بہتر سے بہتر اقدام اٹھائیں گی اور ایل جی ایچ میں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے علاوہ اُن کے علاج معالجہ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے انہیں ہدایت کی کہ  اے ایم ایس و ڈی ایم ایس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے، ایم ایس روزانہ وارڈز اور تمام شعبوں کے خود وزٹ کو یقینی بنائیں۔