ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا سیٹلائٹ فون اور دو موبائل فون فورنزک کے لئے بھجوا دیئے گئے

Imran Khan, Mobile Phones Forensic, Lahore Police, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت ان سے برآمد ہونے والے موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوا دیئے گئے۔

 پولیس ذرائع  کے مطابق لاہور پولیس نے چیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے کے بعد ان کے گھر سے گرفتاری کے وقت  ان کے پاس موجود دو موبائل فون اور ایک سیٹلائٹ فون کو قبضہ میں لے لئے تھے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ لاہور میں عمران خان کے خلاف 9 مئی اور 15 مارچ کے واقعات کے متعلق درج مقدمات کے حوالے سے موبائل فون میں موجود  ڈیٹا مددگار ثابت ہوگا۔ اس لئے یہ فون فورنزک کے لئے لیبارٹری کو بھیج دیئے گئے ہیں۔