نئی گاڑیا ں لینے والوں کیلئے اچھی خبر

11 Aug, 2023 | 04:23 PM

ویب ڈیسک: نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ ایکسائزڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی۔

 ڈائریکٹرایکسائزاسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی اورکی گاڑی کی رجسٹرڈ کروانے والے کو بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹرلانا ہوگا،غیررجسٹرڈ گاڑی مالکان ایک ماہ میں رجسٹریشن لازمی کروائیں۔ ڈائریکٹرایکسائزکا مزید کہنا ہےکہ ایک ماہ بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائےگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسائز ڈپارٹمنٹ رجسٹریشن کے بعد گاڑی کی فائل اپنے پاس رکھ لیتا تھا۔

مزیدخبریں