اسپتال میں نوسرباز  کی انوکھی واردات سی سی ٹی وی کیمروں نےریکارڈ کر لی

11 Aug, 2023 | 03:59 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: جہلم کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل مریضہ اور اسکی بہو سے ملزم طلائی زیورات، نقدی  اور موبائل فون لوٹ کر اطمنان سے فرار ہو گیا۔

ہسپتال کے زرائع نے بتایا کہ نوسرباز ملزم سرکاری اسپتال کا ملازم   بن کر آیا  اور وارڈ میں موجود ایک مریضہ سے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت ہے کہ اس مریضہ کا سی ٹی سکین کرنا ہے ۔

ملزم نے مریضہ کے کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں ،موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنے کو کہا تاکہ سی ٹی سکین کروایا جائے ۔

جب سادہ لوح مریضہ نے اپنے زیورات، نقدی اور موبائل فون پرس میں ڈال دیئے تو اسپتال کا اہلکار بن کر آنے والا ملزم نقدی ۔جیولری اور موبائل لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس نےمتاثرہ فیملی کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے کیونکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزم کی ریکارڈنگ تلاش کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں