سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی ، ایک کروڑ 20لاکھ بچوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہوسکا

11 Aug, 2023 | 03:38 PM

جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی نااہلی ، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہوسکا۔
 سابقہ دور حکومت میں "ڈیٹا بینک" بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔پہلے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا پروفائل آن لائن بنایا جانا تھا۔دو سال گزر جانے کے باوجود ڈیٹا بنک کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ڈیٹا بینک نہ بننے کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں داخل بچوں کا ریکارڈ آن لائن نہ ہوسکا۔ڈیٹا بنک کے ذریعے طلباء کے نتائج بھی آن لائن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔بچوں کے والدین کے ساتھ سہ ماہی میٹنگ کا ریکارڈ بھی آن لائن ہونا تھا۔طلباء کا صحت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی آن لائن نہ کیا جاسکا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کا ہیلتھ پروفائل مکمل ہوتے ہی ڈیٹا بنک کا ریکارڈ کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔سکولوں کھلتے ہی سربراہان کو بچوں کا ہیلتھ پروفائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں