ادرک نے مہنگائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، سبزی غریب کی پہنچ سےباہر

11 Aug, 2023 | 02:28 PM

سٹی42: بڑھتی مہنگائی نے گوشت کے بعد  سبزیاں بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہر کر دیں۔  مارکیٹ میں سبزی کے دام جمعہ کے روز  ہفتہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ادرک کی قیمت نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ کچھ تو مہنگائی بڑھ گئی اور  باقی کسر دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر کے نکالنے لگے۔
 
سٹی42 کے جائزہ میں یہ بات سامنے آئی کہ شہر بھر میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت کی جانے لگیں۔ پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 55 روپے ،بازاروں میں 90 ۔ٹماٹر سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق120 روپے،بازاروں میں 160۔لہسن سرکاری قیمت360 روپے،بازاروں میں 550 روپے کلو فروخت ہوا۔ ادرک کی سرکاری قیمت 900 روپے ہے لیکن ادراک کی مارکیٹ میں قیمت 1100 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے ،شہر میں 130 روپے ۔ٹینڈے دیسی سرکاری قیمت 140 روپے تاہم مارکیٹ میں 200روپے کلو تک بیچے گئے۔۔آلو75 کی بجائے100،میتھی260کے بجائے440۔بینگن135 کے بجائے180۔ کریلے90 کے بجائے150روپے کلو فروخت ہوئے۔ بند گوبھی110۔شلجم180۔بھنڈی220 اور اروی 170 روپے کلو میں فروخت کی گئی۔

مزیدخبریں