ملک اشرف: یوم آزادی پر لاہور میں 40کروڑ روپے کا پرچم لگانے کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی,لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو غیر مؤثر قراردے دیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی, پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کئے اور نہ ہی پنجاب حکومت پرچم لگانے پر کچھ خرچ کررہی ہے، درخواست قبل از وقت اور ناقابل سماعت ہے.
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا نگراں حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر بڑا پرچم لاہور کے لبرٹی چوک میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے, چالیس کروڑ روپے کی خطیر رقم پرچم لہرانے پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت یوم آزادی پر لاہور میں سرکاری خرچے پر بڑا پرچم لگانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔