ویب ڈیسک: پاکستان کوسٹ گارڈزنے کاروائی کر کے کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
وندر (بلوچستان) کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوسٹ گارڈز نے مشکول کار کو روک پر اس کی تلاشی لینا شروع کی تو کار میں موجود ڈرائیور کی حرکات مشکوک ہو گئیں، تفصیلی تلاشی کے دوران کار سے متعدد خفیہ خانے نکل آئے جن میں چرس کی بھاری مقدار چھپائی گئی تھی۔ اعلیٰ کوالٹی کی چرس سے بھرے تمام تھیلوں کا مجموعی وزن 129 کلو گرام نکلا۔
کوسٹ گارڈز نے کاروائی کے دوران کار میں تین من چرس کے ساتھ سفر کرنے والے سمگلر سے ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ02میگزین اور 14رونڈ برآمد کرلئے۔
ملزم کو حراست میں لیکرقانونی کاروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ جس گاڑی سے چرس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی وہ ایک 800 سی سی کار ہے۔