میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی

11 Aug, 2023 | 12:22 PM

وقاص احمد:  میو ہسپتال کے بچہ وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اگ لگ گئی۔ آگ کے باعث وارڈ میں دھواں بڑھ گیا اورکمسن مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بچہ وارڈ کے یونٹ 2 میں لگی ۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ریکارڈ وقت میں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو کے مطابق آگ شارٹ کٹ کے باعث تاروں میں لگی جسکی وجہ سے زہریلا دھواں  وارڈ اور راہداریوں میں بھر گیا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ انتظامیہ نے صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ہسپتال کی دیگر وارڈوں میں ڈیوٹی پر مامور عملہ کو بھی وارڈ میں موجود مریض بچوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے طلب کر لیا۔ وافر افرادی قوت نے کچھ ہی دیر میں کمسن مریضوں کو محفوظ وارڈووں میں منتقل کر دیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یہ میہ ہسپتال میں چند روز کے ددورران لگنے والی دوسری آگ ہے۔ 

مزیدخبریں