انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونگے یا پرانی؟ الیکشن کمیشن نے سر جوڑ لئے  

11 Aug, 2023 | 12:02 AM

Imran Fayyaz

(عثمان خان)عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں نہ ہونے کا خدشہ،انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہوں گے یا پرانی، الیکشن کمیشن نے روزانہ کی بنیاد سر جوڑ لئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا،اجلاس میں چاروں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی،قانونی ٹیم نے آئین کے آرٹیکل 51 اور الیکشن ایکٹ کی شق 17 سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دے دی،الیکشن ایکٹ کے تحت نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کےلئے حلقہ بندیاں ناگزیر ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ ایک دو روز میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں