ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اب ڈینگی ٹیسٹ کتنے میں ہو گا؟محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا اہم اقدام

ڈینگی ٹیسٹ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ،نجی لیبارٹریاں،سٹی42
کیپشن: Dengue test,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملے بڑھنے کے پیش نظر تشخیصی ٹیسٹ کے رعایتی نرخ مقرر کر دیئے گئے ۔ تمام نجی لیبارٹیوں پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر کر دیا گیا۔ڈاکٹر کے نسخہ پر این ایس ون ، آئی جی جی اور آئی جی ایم ٹیسٹ پر مستحق مریضوں کو 35 فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت کم ریٹس پر مہیا کرنے کا خیال آہی گیا ،لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ کے رعایتی نرخ مقرر کر دیئے گئے۔

نجی لیبارٹریوں میں سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ این ایس ون ، آئی جی ایم، اور آئی جی جی ٹیسٹ پر مستحق مریضوں کو 35 فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی تاہم یہ رعایت صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے پر مہیا کی جاسکے گی ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے اعلامیہ کے مطابق ٹیسٹوں کے رعایتی نرخوں کا اطلاق 30 جون 2023 تک جاری رہے گا ۔